وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا۔کےالیکٹرک کےبورڈ آف ڈائریکٹرزمیں وفاقی حکومت کے نمائندہ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں کورونا صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کوروناصورتحال اور ویکسی نیشن پربریفنگ دی جائےگی۔وفاقی کابینہ کےاجلاس میں آئندہ مالی سال کےبجٹ پرتبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔
اجلاس تاجکستان کو کرونا کنٹرول کےلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دی جائے گی۔کےالیکٹرک کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں وفاقی حکومت کےنمائندہ کی منظوری دی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق کیپیٹل ٹیریٹری رولز2020کاڈرافٹ کابینہ میں پیش کیاجائےگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےایم ڈی کی تقرری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
قومی ترانہ کےآڈیو وژول کانٹنٹ پرنظرثانی کےلئے مجوزہ کمیٹی کا قیام ، ایم ڈی اے پی پی کی تقرری کامعاملہ، کابینہ کمیٹی براے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے اور نجکاری کمیٹی کے اجلا س میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں کریمنل لاز میں ترامیم کے حوالے سےرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔فرسٹ ویمن بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تقرری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
Comments are closed on this story.