Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا ٹرین حادثے کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
شائع 07 جون 2021 01:06pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی حقیقی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گھوٹکی میں پیش آنے والے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع اور مسافروں کے زخمی ہونےپردکھ ہے، متاثرہ خاندانوں سےہمدردی اور تعزیت کرتےہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سکھرڈویژن میں 13مقامات پر ٹریک کی حالت خراب ہونے کی رپورٹ موجود تھی مگر پھر بھی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا،افسوس موجودہ دورٹرین کےحادثات کادورثابت ہورہاہے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی حقیقی اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اورذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

investigation

Train Accident

Ghotki