Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

گھوٹکی ٹرین حادثہ: پاک آرمی نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا

سکھر :گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر پاک آرمی نے فوری ریلیف اور...
شائع 07 جون 2021 10:37am

سکھر :گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر پاک آرمی نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز، انجینئرز،ڈاکٹرز ریلیف اور ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف اور ریسکیوسرگرمیاں جاری ہیں۔

آرمی اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں، ملٹری ڈاکٹرز اور عملہ پنو عاقل سے جائے حادثہ پر ایمبولینسوں کے ساتھ پہنچ گیا۔

آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی سے روانہ کردی گئی ہے تاکہ امدادی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، ملتان سے دو ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کیلئے روانہ کردئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امداد ی سامان بھی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچا دیا جائے گا، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ISPR

Pak army

Sukkur

Train Accident

Rescue

Ghotki

releif operation