Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر گہرے...
شائع 07 جون 2021 09:51am

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے پر گہرےدکھ کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرسکھر کو ٹیلی فون کیا اور تمام ضلعی انتظامیہ کومتحرک کرنے کی ہدایت کی ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیوی مشینری کاانتظام کرکےزخمیوں کوٹرین سےنکالاجائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کوفوری اوربہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے،میتیوں کو فوری طور پرآبائی علاقوں کو روانہ کرنے اورمسافروں کی عارضی رہائش اورکھانےپینےکاانتظام کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی انفارمیشن کا نظام بنایاجائےتاکہ عزیزوں کومعلومات مل سکے،ریلوے حکام سے مکمل تعاون کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کےساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر پنجاب کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Usman Buzdar

CM Sindh

Murad Ali Shah

cm punjab

karachi

condemns

governor punjab

chaudhry sarwar

Train Accident

Ghotki