Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کاکوروناریلیف پیکج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا ریلیف پیکج میں 12سو...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 06:48pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا ریلیف پیکج میں 12سو ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہویے وزیراعظم عمران خان سے رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب نےایک بیان میں کہاہے کہ عمران صاحب! پہلے عوام کی روٹی ، پھر چینی اور اب کورونا فنڈ میں 1200 ارب بھی کھا لئے۔کورونا فنڈ میں چوری اور کرپشن کی وجہ سے کورونا ویکسین نہیں منگوائی جا سکی اور لوگ جان سے گئے۔بڑی کامیابی سے آٹا ، چینی،دوائی، ایل این جی اور رنگ روڈ کی طرح ڈاکاڈل گیا۔اب کمیشن بنانے کا وقت ہے۔

انہوں نےکہاآڈیٹر جنرل پاکستان1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کریں۔عوام کو کورونا ویکسین کیسے ملتی کیونکہ 1200 ارب میں تو 'سہولت کاری' جاری تھی۔ورلڈبینک،عالمی مالیاتی فنڈ،ایشیائی بینک، یورپ سے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے؟ساری دنیا سے مانگ کر بھی آپ نے قوم کو کچھ نہیں دیا؟ یہ پیسہ کہاں گیا؟ کس پر خرچ ہوا؟

corruption

Maryam Aurangzeb

covid