Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں،شیخ رشید

میر علی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قیام امن میں...
شائع 06 جون 2021 12:13pm

میر علی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قیام امن میں فرنٹیئر کور کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں۔

ایف سی خیبرپختونخوا کے 29ریکروٹس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اسکاوٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی شمالی وزیرستان میں منعقد ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اوراعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قیام امن میں فرنٹیئر کور کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں،جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

North Waziristan

Mir Ali