Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرادعلی شاہ کا سندھ کے ساتھ ناانصافیوں پر وزیراعظم کو شکایتوں بھرا خط

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے ساتھ کی جانے...
شائع 06 جون 2021 12:01pm

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی پر وزیراعظم عمران خان کو شکایتوں بھرا خط لکھ دیااور کہا کہ تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

خط کے متن کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اسے حق دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خط میں کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے مکمل نہ ہونے سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا ہے اور سندھ کیلئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

pm imran khan

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

sindh

Letter to PM