Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین: بچوں کو ہنگامی طور پر سائنوویک ویکسین لگانے کی اجازت

چین نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین "سائنو ویک" کو بچوں کے لیے...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 10:30am

چین نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین "سائنو ویک" کو بچوں کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دیے دیا ہے۔ جس کے بعد چین میں تین سے سترہ سال کے بچوں کو بھی ہنگامی طور پر سائنوویک ویکسین لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیز I اور II کے کلینیکل ٹرائلز کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسین تین سے 17 سالہ شرکاء میں مدافعتی ردعمل کو متحرک کرسکتی ہے اور اس کے انتہائی منفی رد عمل ہلکے تھے۔

سائینو ویک نے فیز II کے کلینیکل ٹرائل بھی مکمل کرلیے ہیں، جہاں شرکا نے دو باقاعدہ شاٹس مکمل کرنے کے بعد تیسری بوسٹر خوراک کا ٹیکہ لگایا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اس سے قبل کہ تیسری خوراک کے بارے میں حکام کو سفارش کی جائے۔ سائنوویک کو اب بھی اینٹی باڈی کی مدت کا طویل مدتی مشاہدہ مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب برطانوی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فائزر، بائیو این ٹیک کو محفوظ اور مؤثر قرار دیتے ہوئے 12 سے 15 برس کے بچوں کے لیے استعمال کی اجازت دے دی۔

برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر ای) نے کہا کہ انہوں نے نوعمر افراد میں ویکسین کی افادیت کا سخت جائزہ لیا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں بھی چین کی ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم لگائی جارہی ہے۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق جون میں سائنو فارم، کین سائنو اور سائنو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔

ملک میں جاری ماس ویکسی نیشن مہم میں سہولتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے۔

china

پاکستان

Pfizer

Side Effects

sputnik v

AstraZeneca vaccine

sinopharm vaccine

children

sinovac vaccine