Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بال کتنے میں بنوائے بھیا۔۔۔'

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنی ٹک ٹاک...
شائع 06 جون 2021 09:47am

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے میک اپ آرٹسٹ سے بال کٹوائے اور انٹرویو کے لیے میک اپ کروایا۔ عثمان بزدار نے گلبرگ کے مشہور حجام کو ایوان وزیر اعلیٰ بلوایا۔

حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حجامت بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک کے لئے اپنی تصویر بھی بنوائی اور اس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کردی، جو وائرل ہوگئی۔

TikTok/@bobbysaloon
TikTok/@bobbysaloon

جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوگئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حجامت کے کیا دام دئیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بال کتنے میں بنوائے بھیا، تو کسی نے لکھا کہ حجام کی تو قسمت جاگ گئی۔

اس طرح ملے جلے تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کی میٹنگ کی تھی جس میں کئی افراد کو جھاڑ بھی پلا دی تھی۔ انہوں نے وزرا سے کہا تھا کہ میری مرضی میں جس کو میٹنگ میں بلاؤں اور جس کو نہ چاہے نہ بلاؤں۔

Usman Buzdar

cm punjab

Viral Video

TikTok