خواجہ سعد رفیق اور چوہدری شیرعلی کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری
لیگی رہنماءخواجہ سعد رفیق ایک بارپھرنیب کے ریڈارپر،نیب ایگزیکٹوبورڑنےخواجہ سعد رفیق اورسابق لیگی ایم این اے چوہدری شیرعلی کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 10 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔
نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیرخواجہ سعد رفیق، ریلویزکےافسران، اہلکاروں اوردیگرکےخلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفرعلی رانجھا، سابق ڈی سی اوفیصل آباد نورالامین مینگل،سابق لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری شیرعلی و دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
چیئرمین نیب نےکہا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف وائٹ کالرکرائمزکے میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب شوگر،آٹا،منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس اورغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے ملزمان کوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کوشاں ہے۔
Comments are closed on this story.