Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روکنے کا اشارہ ...
اپ ڈیٹ 04 جون 2021 09:51am

اسلام آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روکنے کا اشارہ کرنے پرپولیس پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔

اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی،فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کا تعلق اسلام آباد پولیس کے ایگل سکواڈ سے ہے ، پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں بشیر اور اشتیاق شامل ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر داخلہ نے شہید ہونےوالےپولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیخ رشید نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے،اہلکاروں پرفائرنگ کےواقعات پرانتہائی تشویش ہے۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

notice

police

Moter Cycle