Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں چین کے سفیر سے ملاقات

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دونوں ممالک کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے پر عزم ہے۔
شائع 03 جون 2021 09:05pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےپاکستان میں چین کے سفیرسے ملاقات کی ۔دوران ملاقات پاکستان اور چین کے کامیاب سفارتی تعلقات کی 70سالہ تقریبات،پاک چین اقتصادی راہداری میں پشرفت سمیت علاقائی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرخارجہ نے کورونا کیخلاف جنگ اورویکسین کی فراہمی کے حوالے سے چین کی معاونت کو سراہتے ہوئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دونوں ممالک کی قیادت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے پر عزم ہے۔سی پیک کے تحت بنائے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز نہ صرف دونوں ممالک کےلئے بلکہ پورے خطے کےلئے ترقی کا موجب ہوں گے۔

ہم ان خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کروانے کےلئےخصوصی مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کورونا کے خلاف جنگ اور ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے چین کی معاونت کو سراہتے ہوئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

china

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان