شوگر سبسڈی اسکینڈل:سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے پوچھ گچھ
نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نےشوگر سبسڈی اسیکنڈل میں سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے پوچھ گچھ مکمل کرلی۔نیب ٹیم نے یونس ڈھاگا سے چینی ایکسپورٹ کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کی۔
نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نےشوگرسبسڈی اسیکنڈل میں سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے پوچھ گچھ مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے یونس ڈھاگا سے چینی ایکسپورٹ کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کی۔
انہوں نےانٹرنیشنل اور لوکل قیمتوں کے تعین کاریکارڈ بھی پیش کیاوزارت سے متعلق مختلف سمریاں،ورکنگ پیپر بھی نیب کے حوالے کیں۔نیب کمبائنڈ انوسٹی ٹیم تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔
ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کمبائنڈ انوسٹی ٹیم کی نگرانی کر رہے ہیں۔نیب کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کی پوچھ گچھ کے بعد یونس ڈھاگا واپس روانہ ہوگئے۔
Comments are closed on this story.