Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کر دیا ہے'

وفاقی وزیراسد عمر کہتےہیں انسداد کورونا ویکسین پاک ویک لگتا...
شائع 03 جون 2021 06:17pm

وفاقی وزیراسد عمر کہتےہیں انسداد کورونا ویکسین پاک ویک لگتا شروع ہو چکی ہےکہ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزکردیا ہے۔نجی مال میں ویکسی نیشن سینٹر کا قیام خوش آئند ہے، چاہتے ہیں کہ ہفتے کے سات روز کاروبار کھلیں۔

اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال میں ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کے موقع پراسد عمر نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئےکہاکہ پاک ویک ویکسین بھی لگنا شروع ہو چکی ہے۔

من پسند ویکسین لگوانے سےمتعلق کہایہ ممکن نہیں فائزرویکسین کی تعدادمحدود ہے،مخصوص ممالک میں پڑھنے والے طلبہ ورکرز اور عازمین حج کو لگائی جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد سمیت سب ویکسین لگوائیں،چاہتے ہیں کہ کاروبار متاثر نہ ہو اور تجارتی سرگرمیاں تمام ہفتہ کھُلی رہیں۔

NCOC

asad umar

Federal Minister

Vaccination