Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ آصف کے...
شائع 03 جون 2021 12:39pm

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی،ریفرنس کو سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 4منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ،ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نمبر 2کے جج کے تبادلے کے باعث عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جون تک توسیع کر دی۔

خواجہ آصف کیخلاف دائر ریفرنس عدالت نمبر 2سے تبدیل کرکے احتساب عدالت نمبر 4میں منتقل کر دیا گیا،17جون کو احتساب عدالت نمبر 4کے جج شیخ سجاد احمد ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گئے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ الزامات کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں،خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں 29 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

accountability court

lahore

Khuwaja Asif

extend

Judicial Remand