خیبرپختونخوا میں کئی ماہ سے معطل تعلیمی سلسلہ بحال، اسکول کھل گئے
پشاور:خیبر پختونخوا میں اسکول کھل گئے،میڑک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات12جولائی سے شروع ہوں گے،طلباءکواختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ بھی دیناہوگا۔
خیبر پختونخوا میں کئی ماہ سے معطل تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا،ا سکول کھل گئے، میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 12جولائی سے شروع ہوں گے۔
بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی درس و تدریس کا معطل عمل ایک بار پھر بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ہر صورت لئے جائیں گے جس کے بعد آج سے صوبےبھر کے اسکولوں میں درس و تدریس شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جبکہ دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے جو 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔
وزیر تعلیم خیبرپختونخوانے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صرف اختیاری مضامین میں لئے جائیں گے جبکہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات میں اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ بھی لازمی دینا ہوگا،طلباء کو صرف پرچے دینے ہوں گے، کوئی پریکٹیکل امتحان نہیں ہوگا۔
شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ گریڈ 10 اور گریڈ 12 کے پرچے ختم ہونے کے بعد گریڈ 9 اور گریڈ 11 کے امتحانات شروع ہوں گے ۔
Comments are closed on this story.