Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 92 افراد کی جان لے لی، 2,028 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان مںن قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے مںی92افراد کی...
اپ ڈیٹ 03 جون 2021 10:31am

اسلام آباد:پاکستان مںن قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے مںی92افراد کی جان لے لی جبکہ مزید2,028 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے ،کوروناسے اب تک 21,022افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ926,695 افراد کورونا وائرس مںک مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2،028 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 20 ہزار 488 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 40 ہزار 989 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 33ہزار450،اسلام آباد میں81ہزار446،بلوچستان میں25 ہزار370 ،گلگت بلتستان میں5606 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار344کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید92 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 022 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,132افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5073،خیبرپختونخوا میں 4113،اسلام آباد میں763،بلوچستان میں285اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث549 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 53 ہزار 099 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,630مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح3.93 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,889 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ52ہزار574مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران51ہزار523کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2028افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ367ہزار92افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test