دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگرد حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارےسپاہئیوں پر ہونےوالےدہشتگردحملے، جسکےنتیجےمیں4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے،کی شدیدمذمت کرتاہوں۔میری دعائیں اورہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنےکی اجازت نہیں دینگے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 1, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،ان دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گےاور ہم انہیں بلوچستان کا امن سبوتاژکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Comments are closed on this story.