Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن چوری کے اثرات پوری قوم برداشت کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے رہنماءاورسابق وزیراعظم شاہد خاقان...
شائع 01 جون 2021 12:10pm

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے رہنماءاورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں لیگی ارکان کو توڑا جارہا ہے، گلگت بلتستان کی غلطی آزاد کشمیر میں دہرائی جارہی ہے، الیکشن چوری کے اثرات پوری قوم برداشت کر رہی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آبادکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عدالت کی کارروائی لائیودکھائی جانی چاہیئے،عوام کونیب کی حقیقت کا پتہ ہونا چاہیئے،نیب وہ ادارہ جس نے پاکستان کو مفلوج اور تباہ کر دیا،ادارہ سیاست کھیل رہا ہے، چینی اسکینڈل میں ایک سینیٹر کی سربراہی میں تفتیش کرائی جا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این سی او سی نےآزادکشمیرالینش ملتوی کرنےکاکہا ہے،این سی او سی کاآزاد کشمیرانتخابات سے کی اتعلق ہے ،گلگت بلتستان والی غلطی آزادکشمیرمیں دہرائی جارہی ہے،آزادکشمیرمیں لیگی ارکان کوتوڑنےکی کوششیں جاری ہیں،این سی او سی کی انتخابات ملتوی کرنےکی تجویزکیاآئینی ہے ؟الینشا چوری کےاثرات پوری قوم برداشت کررہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے این سی او سی سے اپنا خط واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایک تماشا لگا ہوا ہے، این سی او سی کا خط آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کلئے ہے، ایس او پیز پرعملدر آمد کروا سکتے ہیں۔

رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف کمزور ہوا تو تلافی کون کرے گا؟۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Election