Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا فرنٹ پرپاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بجٹ میں...
شائع 01 جون 2021 12:05pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملنے کی نوید سنادی اور کہا کہ کورونا فرنٹ پرپاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اچھی خبروں کاسلسلہ جاری ہے، کویت نے10سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا ءکا اجراء شروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں،ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا،ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہےلیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے اگلے 2سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

fawad chaudhry

پاکستان

اسلام آباد

budget

Federal Information Minister

Kuwait