Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکاری کے گھر چوری، زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا

مندر کے باہر بھیک مانگنے والا بزرگ بھکاری اپنی زندگی بھر کی جمع...
شائع 01 جون 2021 09:57am

مندر کے باہر بھیک مانگنے والا بزرگ بھکاری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں مندر کے باہر بھیک مانگنے والے بھکاری بابو راؤ کے گھر میں زندگی بھر بھیک مانگ کر جمع کی گئی رقم پڑی تھی، جس کا پتا چلنے پر مندر کے باہر گھومنے والے چوروں نے فوراً ہاتھ صاف کردیا۔

بھیک مانگ کر جمع کی گئی یہ رقم ایک لاکھ 72 ہزار روپے بنتی تھی۔ بزرگ بھکاری زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ جانے پر سخت پریشان ہوا اور پولیس کے پاس جا پہنچا۔

پہلے تو پولیس اہلکاروں کو یقین ہی نہ آیا، لیکن پھر اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے چند گھنٹوں میں ہی چوروں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

Robbery