Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تربت اورکوئٹہ میں ایف سی پر حملوں کے 2واقعات، 4اہلکار شہید، 5دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : تربت اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں کے 2مختلف...
اپ ڈیٹ 01 جون 2021 01:44pm

راولپنڈی : تربت اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں کے 2مختلف واقعات میں ایف سی کے 4اہلکار شہید اور6زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں کے 2الگ الگ واقعات ہوئے، پہلے واقعے میں دہشتگردوں نے پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا ،فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا کہ5دہشتگرد جہنم واصل کردئیے گئےجبکہ 8دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں ایف سی کے 4بہادر جوان شہید اور 6جوان زخمی ہوگئے۔

دہشتگردی کے دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کو خودساختہ دیسی بارودی مواد سے نشانہ بنایا ،واقعے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر اس طرح کے بزدلانہ ناخوشگوار واقعات میں ملوث ہیں ،دشمن انٹیلی جنس ادارے مشکلات سے حاصل کئے گئے امن اور بلوچستان کی خوشحالی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اورخون کا نذرانہ دے کر اس طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بناتے ہیں۔

ISPR

FC

quetta

turbat

attack

Terrorist