Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماضی میں ملک میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی گئی،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک میں ...
شائع 31 مئ 2021 12:10pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ،بدنیتی پر مبنی بجلی کے منصوبے لگائے گئے،چند سال قبل جوبھارت ہم سےغریب لگتاتھا کہ اب آگے نکل گیا،بنگلادیش نے بھی ہمیں پیچھےچھوڑدیا،اب ملک میں طویل مدتی منصوبےلے کر آرہےہیں۔

اسلام آبادمیں واپڈاکےگرین یوروانڈس بانڈ کےاجرا ءکی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین یورو بانڈ کے اجراء اور ڈیمز کی تیزترین تعمیرپرمبارکبادپیش کرتاہوں،ماضی میں منصوبےسست رفتاری سےبنتےتھے،آج وہ کام کرنے جارہے ہیں جو 50 سال پہلےہونے چاہیئے تھے۔

وزیرعظم نے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہاتھا،اس دورمیں طویل مدتی منصوبہ بندی ہواکرتی تھی،80کی دہائی میں بھارت سےوطن آکرلگتاتھاکہ امیرملک میں آگیاہوں، گزشتہ 30 سالوں میں بنگلادیش پاکستان سے آگے نکل گیا،بدنیتی پرمبنی بجلی کے منصوبے لگائے گئے،مہنگی بجلی کےمنصوبوں سےعوام پربوجھ بڑھا،ڈیمزسےکلین انرجی پیدا ہوگی۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری ہے،خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے گئےتھے،شجرکاری سےآب وہوا اورسیاحت پربڑافرق پڑےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے یکساں تعلیمی نظام لانے کے عزم کااظہار کرتےہوئے کہا کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام لارہے ہیں،ملک میں اس وقت 3تعلیمی نظام چل رہے ہیں،دینی مدارس کو مین اسٹریم میں لائیں گے،خیبرپختونخوااور پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس لارہے ہیں، لائیواسٹاک اور زراعت کوجدیدخطوط سےاراستہ کررہےہیں، 10سال کےدوران مزید10نئے ڈیمز بنائیں گے۔

IK Address

pm imran khan

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

Bangladesh