Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے، جہانگیر ترین

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 31 مئ 2021 12:33pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا،بہت دن گزر گئےاب ہمیں انصاف مل جانا چاہیئے،ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے۔

لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے کہا کہ آج ہم عبوری ضمانت میں توسیع کیلئےپیش ہوئے،رہنماءنےوزیراعظم سےملاقات میں تحفظات سےآگاہ کیا،وزیراعظم نےعلی ظفرکوانکوائری رپورٹ تیارکرنےکاکہا،علی ظفرنےبڑی محنت سے رپورٹ تیارکی،اب تک علی ظفرکی رپورٹ منظرعام پرنہیں آئی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ سنا ہے کہ علی ظفرنےرپورٹ وزیراعظم کو دے دی ہےاور یہ بھی سنا ہے کہ رپورٹ ہمارےحق میں ہے،وزیراعظم عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا،بہت دن گزر گئےاب ہمیں انصاف مل جانا چاہیئے،انصاف تاخیرسےہوتوکوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

تحریک انصاف کے رہنماء نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں معلوم ہیں جو میڈیاکونہیں بتاناچاہتا،حکومت کےکسی اعلیٰ عہدیدارسےملاقات نہیں ہوئی،ہمارےساتھ سا ست نہیں انصاف کیاجائے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیرترین نے کہا کہ نذیرچوہان پرمقدمہ درج کرانےسےصورتحال بگڑی ہے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کردی گئی۔

بینکنگ کورٹ اور سیشن کورٹ لاہور میں کارپوریٹ فراڈ، منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت کے روبروپیش ہوئے۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے علی ظفر کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیااورکہا کہ اطلاعات ہیں کہ رپورٹ ان کیلئے مثبت ہے۔

جہانگیر ترین نے کسی بھی حکومتی عہدیدار سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر حسب روایت اراکین صوبائی اسمبلی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے۔

جہانگیر ترین نے سیشن کورٹ بار روم میں ایم پی ایز اور اپنے وکلا کی چائے سے تواضع بھی کی،پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

pm imran khan

lahore

Justice

Jahangir Tareen

Session court