10 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلئے کویت کا ویزا بحال
دس سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال کردیا گیا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نےکویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات کی۔کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیربھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں پاک کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کی کویتی وزیراعظم سے ویزا بحالی پربات چیت ہوئی۔ کویتی وزیراعظم اور وزیرداخلہ شیخ رشید احمد ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے۔
وزیرداخلہ نے کویتی وزیراعظم کو وزیراعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔
2011سےبند پاکستانی شہریوں کےلئے کویتی ویزاکی بحالی پربڑی پیشرفت ہوئی۔پاکستان اورکویت کےدرمیان فیملی اوربزنس ویزا،ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔میڈیکل اور آئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لیکر اب کویت آسکیں گے۔
کویتی وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ہا کہ پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کےلئے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔
Comments are closed on this story.