پاکستان میں ایک روز میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم
اسلام آباد:پاکستان میں ایک روز میں کورونا ویکسی نیشن کا نیاریکارڈ قائم کیا گیا، گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ کل ایک دن میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسی نیشن کی گئی،اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
الحمدللہ کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا. کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئ. اب تک 70 لاکھ سے ویکسین لگائ جا چکی ہے. رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ا کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 30, 2021
اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.