Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے اضلاع میں ورلڈ بینک کے تعاون سے گھروں میں سولرسسٹم لگانے کی منظوری

سندھ کے 10 اضلاع میں 4 ارب روپے کی لاگت سے گھروں میں سولر لگانے کی...
شائع 29 مئ 2021 06:19pm

سندھ کے 10 اضلاع میں 4 ارب روپے کی لاگت سے گھروں میں سولر لگانے کی منظوری دےدی گئی۔ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے سے ہر ضلع میں 20ہزار گھروں کو سولر سسٹم مہیا کیا جائے گا۔منصوبے کا افتتاح آئندہ ماہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں سولرہوم سسٹم کے حوالے سے اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ خیرپور، سانگھڑ، بدین، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبر-شہدادکوٹ، تھرپارکر، سجاول اور عمرکوٹ میں شروع کیا جارہا ہے۔

ہر سولر پینل کی 50 فیصد قیمت سندھ حکومت اور 50 فیصد گھروالوں کو ادا کرنی ہوگی۔پروجیکٹ سانگھڑ اور خیرپور میں فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

10 اضلاع میں سولر ہوم سسٹم پروجیکٹ کا افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے سے غریب لوگوں کو اس لوڈشیڈنگ کے زمانے میں بجلی مہیا ہوسکےگی۔ سولر پینل ایسے لوگوں کو مہیا کیا جائے جن کے گھروں میں پہلے بجلی نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سولر سسٹم دینے میں ایسے گھروں کو ترجیح دی جائے جن کی سربراہ خواتین ہوں۔

World Bank

sindh