'سندھ کو 1991 کے معاہدے کے تحت پانی دیا جائے'
صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کہتے ہیں کہ سندھ کو 1991 کے معاہدے کے تحت پانی دیا جائے۔بدین پانی کے لئے تڑپ رہاہے میں سندھ کو اس کے حصے کاپانی دلواکر رہوں گا۔
صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے سندھ آرکائیو ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کا بحران روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے۔فصلوں کو پانی چاہیئے اور ارسا سندھ کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے جب ہم اپنا حق مانگتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ کوٹری سے پانی چوری ہورہا ہے۔
سہیل انور سیال نے 1991 کے معاہدے کے مطابق پانی کی تقسیم کا مطالبہ کردیا۔
سہیل انوار سیال نے فہمیدہ مرزا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ مرزانے بارشوں میں بھی اپنے علاقے کارخ نہیں کیا۔وہاں بلاول بھٹوزرداری گئے ان کوعوام کا درد نہیں۔بدین پانی کے لئے تڑپ رہاہے،یہ لوگ اپنے گھرکے مسئلے سلجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کہ ہم جمہوری جماعت ہیں سندھ کے عوام کےجو فیصلہ کریں گے۔پیپلز پارٹی اس پر عمل کریں گے۔ہم کہہ رہے ہیں کہ واٹر اکارڈ کے مطابق پانی دیں ۔ہم سندھ کو اس کے حصے کاپانی دلواکررہیں گے۔
Comments are closed on this story.