Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کا علاقہ: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری،راستے سیل

گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ڈی...
شائع 29 مئ 2021 01:09pm

گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ کےمطابق کراچی سے آئے 200 کمانڈوز سمیت مزید 300 پولیس اہلکار آپریشن میں شامل ہیں اور اس دوران کچے میں گھرگھرتلاشی بھی کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اورپولیس اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے بیلو تیغانی گینگ کے 2 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کےمطابق کچے کے اطراف پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جب کہ کشمور کےعلاقوں درانی مہر اورکچےکیٹی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ایکشن کیا گیا ہے، شکارپور اورگھوٹکی کو ملانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اب تک 12 میں سے 9 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹوگرافر شہید، 6 پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

sindh

operation