Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

23 سال قبل پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن برابر کیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر پر...
شائع 28 مئ 2021 02:14pm

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر پر کہاہےکہ 23سال قبل پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن برابر کیا، آج ہی کے دن کم سے کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 23سال قبل آج کے دن پاکستان نےخطے میں طاقت کا توازن برابر کیا اور قابل اعتماد جوہری صلاحیت کامیابی سے ثابت کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آج کےروزپاکستان نےکم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیاتھا،مسلح افواج اور عوام خواب کی تعبیرمیں شریک تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پاکستان

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar