Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا:سی کیٹگری کے 38 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پرپابندی برقرار

اسلام آباد:کورونا وائرس کی شدت کے باعث بھارت،ایران، بنگلہ دیشن...
شائع 28 مئ 2021 01:25pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کی شدت کے باعث بھارت،ایران، بنگلہ دیشن اورسری لنکا سمیت سی کیٹگری کے 38 ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پرپابندی برقرارہے ، سی کیٹگری میں شامل ممالک کے مسافروں کا جعلی دستاویزات پرپاکستان سفرکی کوشش کا انکشاف ہوا ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نےتمام ایئرلائنز کو انتباہی مراسلہ بھیج دیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے پاکستان کے سفرپرپابندی عائد کررکھی ہے،ان ممالک میں جنوبی افریقا،عراق،نیپال،بھوٹال،برازیل، پولینڈ ،انڈونیشیا سمیت38ممالک شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ کچھ مسافروں نے ٹیمپرڈاورجعلی استثنیٰ دستاویزات کےذریعے پاکستان آنےکی کوشش کی۔

جس پرڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے تمام ایئرلائنزکو انتباہی مراسلہ ارسال کرتےہوئے کہا کہ ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ کی حامل دستاویزات پرسفرکی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،مسافروں کی پاکستان آمد مجازاتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے، سنگین واقعات کا مجاز اتھارٹی نے سخت نوٹس لیا ہے۔

ہدایت کی گئی ہےکہ مسافروں کواصل استثنیٰ دستاویزات پرفلائٹ میں سوارکرایا جائے،آمد کیلئے جاری استثنیٰ کی متعلقہ حکام سےتصدیق پرہی متعلقہ دستاویزات قبول کئے جائیں گے ۔

CAA

coronavirus

اسلام آباد

Iran

Srilanka

Bangladesh