Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

یومِ تکبیر: پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 23 سال مکمل

اسلام آباد:پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 23 سال مکمل ہوگئے اوراسی...
اپ ڈیٹ 28 مئ 2021 10:15am

اسلام آباد:پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 23 سال مکمل ہوگئے اوراسی مناسبت سے ملک بھر میں آج یومِ تکبیر منایا جا رہا ہے،یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں6 ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 6 کامیاب ایٹمی دھماکے کےی جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کہتے ہیں یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکا نہ کرنے کے عوض اربوں ڈالرز کی پیشکش کی جا رہی تھی لیکن تمام تر دباو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف نے پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھا۔

شہبازشریف کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد

دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باددی ہے۔

شہباز شریف نے پارٹی کو ملک بھرمیں یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان

اسلام آباد