Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'سندھ میں گورنر راج کا کوئی پروگرام نہیں'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں سندھ میں گورنرراج کا...
شائع 27 مئ 2021 06:42pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں سندھ میں گورنرراج کا کوئی پروگرام نہیں۔سوشل میڈیاپرچلنےوالی خبریں غلط ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاوزیراعلی سندھ سے آج صبح ملاقات ہوئی۔پورے صوبےمیں رینجرزفراہم کرنےکےلئےتیارہیں۔سندھ حکومت جہاں چاہےرینجرزکواستعمال کرے۔طےپایاکہ وفاق اورصوبےمل کرڈاکوؤں سےنمٹیں گے۔

انہوں نے کہاگورنراورسندھ کےایم پی ایزسےملاقات ہوئی۔

نادراکےمتعلق بات کرتےہوئےشیخ رشیدنےکہانادرا والوں کوبلاکرتنبیہ کردی ہے۔نادرا نےغلط لوگوں کوبھی شناختی کارڈزجاری کیے۔نادرانےایسےلوگوں کو شناختی کارڈ جاری کیےجودہشتگردی میں ملوث تھے۔نادرا سےکرپٹ افسران کاصفایا کردیں گے۔نادرا کےکچھ لوگوں کوگرفتاربھی کیاگیا ہے۔

ان کامزیدکہناتھا کہ سندھ میں گورنرراج کا کوئی پروگرام نہیں۔سوشل میڈیاپرچلنےوالی خبریں غلط ہیں۔کچےکےمسلح گروپوں کی سیاسی وابستگی بھی ہے۔سندھ سے ڈاکوراج ختم کرکےدم لیں گے۔ چاہتےہیں سندھ کےکچےسےاسلحہ صاف کردیاجائے۔کراچی میں آپریشن کی ضرورت نہیں۔کوئی آپریشن اورگورنرراج نہیں آنےوالا۔

شیخ رشید نے کہاعمران خان اپنی 5سالہ مدت پوری کریں گے۔آئندہ الیکشن میں بھی کوشش ہوگی کہ عمران خان کی حکومت بنے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہاامریکا کوکسی قیمت پرفوجی اڈا نہیں دیاجائےگا۔امریکا کوکوئی ایئربیس نہیں دیاجارہا۔

ان کایہ بھی کہناتھاکہ شوکت ترین سےمزدورکی تنخواہ بڑھانےکاکہاہے۔مہنگائی کاحل تنخواہیں بڑھانا ہے۔کوئی شک نہیں کہ پوری دنیامیں مہنگائی ہے۔لاپتا افراد کےلئےقومی اسمبلی میں قانون بنانےجارہےہیں۔

Sheikh Rasheed

karachi

sindh

Federal Interior Minister