Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوامیں کورونامثبت کیسز کی شرح 3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کی رپورٹ جاری کردی...
اپ ڈیٹ 27 مئ 2021 01:47pm

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شرح کی رپورٹ جاری کردی گئی،کیسز کی شرح 3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز شر ح میں کمی واقع ہو رہی ہے،صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.9 فیصد ہوگی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 18اضلاع مییں مثبت کیسز کی شرح ایک سے 4فیصد ،5اضلاع میں 5فیصد ہے۔

خیبر پختو نخوا کے 10اضلاع میں کور ونا کے مثبت کیسز کی شر ح 6سے 9فیصد تک ہے،گزشتہ 7دنوں کے دوران مردان میں میں مثبت کیسز کی شرح 12،شانگلہ میں 10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی ہے،مجموعی طورپر صوبہ بھر میں کورونا کے 5ہزار501 فعال کیسز ہیں۔

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے ایک ہزار 36 مریض داخل ہیں جن میں سے 521 مریض ایچ ڈی یو،139 آئی سی یو اور46 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

coronavirus

KPK

peshawar