Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 75 اموات، 2,726 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 27 مئ 2021 09:55am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 75افراد جان سے گئے جبکہ 2,726نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطر ناک مہلک وائرس نے اب تک 20,540 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 911,302ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,726 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9لاکھ11ہزار302ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 059 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 073 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 31ہزار027،اسلام آباد میں80ہزار779،بلوچستان میں24 ہزار823 ،گلگت بلتستان میں5533 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار008کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید75 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 540ہوگئی۔

سندھ میں اموات کی شرح بڑھنے لگی، گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے پنجاب اور سندھ میں 24، 24 افراد کا انقا ل ہوا جبکہ خیبرپختونخوا میں 19، اسلام آباد اور آزاد کشمیرمیں 3،3 اور بلوچستان میں 2 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈہوئیں،جہاں9899افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4966،خیبرپختونخوا میں 4009،اسلام آباد میں751،بلوچستان میں273اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث535 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ59ہزار018 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,109مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح4.34 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,901 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ31ہزار744مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران62ہزار706کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2726افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ006ہزار32افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار496مریض زیرعلاج ہیں جبکہ502کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان69،لاہور میں44 اور بہاولپورمیں38 فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے جبکہ ملتان57،گوجرانوالا38 اور صوابی44فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test