Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ٹرائل حتمی مراحل میں

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے...
شائع 26 مئ 2021 10:57pm

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے نیب ریفرنس میں شریک ملزمان کے خلاف تمام گواہوں کے بیانات اور ان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل۔ عدالت نے نیب کو شہادتیں مکمل ہونے کا بیان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹرافضل قریشی جبکہ شریک ملزمان نعیم محمود،منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے آخری گواہ تفتیشی افسرنادر عباس کے بیان پرشریک ملزمان کے وکیل نے جرح کی۔

گواہ نےبتایا کہ چیئرمین نیب انکوائری کروانےکاحکم دیتا ہے، پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار کےخلاف انکوائری کی گئی تھی اور انہی کے خلاف ریفرنس دائر ہوا مگر بعد میں ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا۔

تمام گواہوں کے بیانات اور ان پر وکلا صفائی کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے نیب سے شہادتیں مکمل ہونے کا بیان طلب کر لیا۔

اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث مسلسل عدم حاضری پر اس کیس میں اشتہاری ہیں۔

NAB

Assets beyond means