Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

سینئر سیاستدان چوہدری نثار نے دو سال دس ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی...
شائع 26 مئ 2021 05:55pm

سینئر سیاستدان چوہدری نثار نے دو سال دس ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کے بعد چوہدری نثار واپس روانہ ہوگئے۔

حلف برداری کےلئے چوہدری نثار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی۔

محمد خان بھٹی نے چوہدری نثار کو ان کے حلف کے معاملات پر اعتماد میں لیا اور بتایا کہ ان کے خلاف دائر پٹیشنز کا اسٹیٹس چیک کر لیا گیا ہے۔جس کے مطابق چوہدری نثار کے حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی تو چوہدری نثار ایوان میں پہنچے جہاں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوسر محمد مزاری نے ان سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد چوہدری نثار میڈیا سے گفتگو کئے بغیر پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔

punjab assembly

Chaudhry Nisar