Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیانات سے متعلق کیس میں مسلم...
شائع 26 مئ 2021 11:46am

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیانات سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین ڈاہر نے ریاست مخالف بیانات سے متعلق کیس کی سماعت کی،جیل حکام نے لیگی ایم پی اے جاوید لطیف کا وارنٹ عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ وارنٹ کے ساتھ ملزم کو پیش نہ کرنے کی معقول وجہ بتائی جائے۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا ایس او پی کے تحت جن ملزمان کا ٹرائل جاری ہے صرف ان کو پیش کیا جارہا ہے، جن ملزمان کا ابھی تک چالان جمع نہیں ہوا انہیں جیلوں میں ہی رکھا جا رہا ہے۔

عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشیل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

جاوید لطیف سے اظہار یکجہتی کیلئے لیگی کارکن آج بھی ماڈل ٹاؤن کچہری پہنچے اور عدالت کے باہر ٹائر نذر آتش کرکے نعرے بازی بھی کی۔

lahore

local court

MNA

Javed Latif

extend

Judicial Remand