Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری کی صحافی اسد طور پر حملےکی شدید مذمت

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ...
شائع 26 مئ 2021 11:36am

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی اسدطورپرحملےکی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ ایسےحملوں سے آواز مزیدتواناہوگی،صحافت حملوں کی زد میں ہو تو حکومت کی بزدلی مزیدنمایاں ہوجاتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج نیوز کے پروڈیوسر اسد طور پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسدطور پر اسلام آباد میں ہونے والا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، حملے سے اسد طور کی آواز مزید توانا اور بلند ہوگی، جب صحافی اور آزادی اظہار حملوں کی زد میں ہوں تو حکومت کی بزدلی مزید نمایاں ہوجاتی ہے، اسد طور کے معاملے میں ہم سچ سامنے لانے کیلئے جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

karachi

PPP Chairman

condemns

Bilawal Bhutto Zardari

Torture

journalist

Asad Toor