Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی اسد طورپرحملہ قابل مذمت ہے،ترجمان مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ...
شائع 26 مئ 2021 09:35am

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی اسد طورپرحملہ قابل مذمت ہے،حکومت صحافیوں کے تحفظ پرلیکچردینے کی بجائے میڈیا کا تحفظ یقینی بنائے ،آئے روزصحافیوں پرحملے ہورہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ صحافی اسد طورپرحملہ قابل مذمت ہےاورپمزمیں اسد طورکومیڈیکل ٹریٹمنٹ نہ ملنےکی اطلاعات مزید افسوسناک ہیں،اسد طورکوفوری طبی امدادفراہم کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ پر لیکچر دینے کے بجائے میڈیا کا تحفظ یقینی بنائے،آئے روز اسلام آباد میں صحافیوں پر حملے ہورہے ہیں،حکومت ملزمان کے تعین اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں ناکام ہےخداوندکریم اسد طور کو صحت کاملہ عطا کرے،آمین۔

آرآئی یوجے نے بھی سینئرصحافی اسد طورپرقاتلانہ حملے کی بھرپورمذمت کرتے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کوتحفظ دینے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے،حکومت حملہ آوروں کوفوری طورپرگرفتارکرے ورنہ بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

condemns

Torture

journalist

Asad Toor