Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں سزا ہوئی ہی نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 25 مئ 2021 12:46pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احتساب نوازشریف کو 11سال اور مریم نوازکو 8سا قید کی سزاسنا چکی ہے،شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظرعام پر آنے والی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہونے جارہی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں نواز شریف کو11 سال اور مریم نواز کو8 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ،ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں، آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھےتو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟ ۔

fawad chaudhry

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Federal Information Minister