Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع...
شائع 25 مئ 2021 09:10am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں خطے کی سیکیورٹی،استحکام اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امریکا نے افغان امن کیلئے پاکستان کی حمایت اور کوششوں کی تعریف کی۔

پینٹاگون پریس سیکرٹری جان کربی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے ٹیلی فون پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےگفتگوکی۔

پینٹاگون پریس سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ علاقائی مفادات اور مقاصد پر بھی بات کی گئی۔

امریکی وزیردفاع آسٹن نے افغان امن مذاکرات کیلئے پاکستان کی حمایت کوسراہا اورامریکاپاکستان دوطرفہ تعلقات کا فروغ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ریجنل ڈائنامکس اورخطے کی سیکیورٹی واستحکام کے مشترکہ مفادات پربھی تبادلہ خیال کیا ۔

Army Chief

پاکستان

General Qamar Javed Bajwa

America

telephone