Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوئی بھی امریکی فوجی یا ائیر بیس ہونے کی تردید

پاکستان نے ملک میں کوئی امریکی فوجی یا ائیر بیس ہونے کی تردید...
شائع 25 مئ 2021 08:37am

پاکستان نے ملک میں کوئی امریکی فوجی یا ائیر بیس ہونے کی تردید کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ائیر بیس نہیں ہے۔

ترجمان نے وضاحت دی کہ ایسی تجویز زیر غور تھی نہ ہے، اس بارے میں قیاس آرائیاں غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کیلئے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کیلئے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیلوے کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

پاکستان

Pentagon