Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'حماس نے ایران کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حاصل کرلیے'

یورپی یونین کے ایک سینیر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی...
شائع 24 مئ 2021 10:21am

یورپی یونین کے ایک سینیر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم 'حماس' نے ایران کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل حاصل کرلیے ہیں۔ یورپی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ وہ حماس کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندیاں عاید کرے گا۔

اتوار کو یورپی عہدیدار نے کہا کہ حماس کے پاس ایران کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حماس تحریک نے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔

اس کے علاوہ مغربی ذرائع نے بتایا کہ حماس کو اس کے بہی خواہ اور ہمدرد افراد اور تنظیموں کی طرف سے یوروپ سے بھی مالی مدد مل رہی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ تہران ہر ماہ حماس کو لاکھوں ڈالر فراہم کرتا ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کے پاس اس خطے میں ایسے منصوبے ہیں جو حماس کی مالی اعانت کے لیے اپنی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حماس نے غزہ میں راکٹوں کی تیاری کے لیے 3 زیر زمین فیکٹریاں قائم کی ہیں۔

یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 10 مئی سے 21 مئی تک مسلسل گیارہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔ بمباری میں 240 فلسطینی شہید اور 13 صہیونی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے اسلحہ کے مراکز اور راکٹ تیار کرنے والی فیکٹریوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا ہے۔

Iran

Hamas