Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری نثار نے کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:طویل عرصے سے خاموش سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ ن کے...
شائع 23 مئ 2021 02:01pm

اسلام آباد:طویل عرصے سے خاموش سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی،چوہدری نثار نے کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا۔

‏سابق وزیر داخلہ پنجاب اسمبلی میں داخلے پر تیار ہوگئے، چوہدری نثار پیر کو صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف اور سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات نہ لینے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ تنخواہ سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا،حلف اٹھانے کا مقصد حلقے کے سیاسی حالات کو کنڑول کرنا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور دوسری ہی سانس میں ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیا جائے، مزید یہ کہ کوروناوبا اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے سے اس وبا سے بچانے کی ضرورت بھی فیصلے پر اثر انداز ہوئی۔

ن لیگ کے رہنماء چوہدری نثارنے مزید کہا کہ پچھلے چند دنوں سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں، اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا،میرے کسی ترجمان نے بھی کوئی لب کشائی نہیں کی، باہمی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد

punjab assembly

Chaudhry Nisar