نوازشریف حکومت پر تنقید کاکوئی موقع نہیں جانے دیتے ،فوادچوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ نوازشریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے،نواز شریف کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی کاسبب بیرون ملک اربوں روپےکی جائیدادیں ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئ موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئ بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 23, 2021
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔
Comments are closed on this story.