Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی سے تباہی، بجلی کا نظام درہم برہم

خیرپور:سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات آندھی نے تباہی مچادی،...
شائع 23 مئ 2021 11:21am

خیرپور:سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات آندھی نے تباہی مچادی، جامشورو اور خیرپور سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کےپول گرنے سےبجلی کی ترسیل کا نظام بیٹھ گیاجبکہ آم سمیت مختلف پھلوں کےباغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سندھ میں آندھی نے تباہی مچادی،مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا،لوگوں نے رات بغیر بجلی کے گزاری۔

جامشورو میں آندھی کے باعث بجلی کے25سے زائد پول گرگئے،جس کے باعث ضلع جامشورو کےمتعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

خیرپور میں بھی بجلی کے 15سےزائد پول گرگئے،سوک سینٹرکےقریب11ہزار کےوی کی تاریں ٹوٹ گئیں،جس سےعلاقےمیں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے،جلد بجلی حال ہوجائےگی۔

ادھرمیرپورخاص میں آندھی نے30ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے آموں کے باغات کو سخت نقصان پہنچا ،بیوپاری آموں کے تیار ہونے سے پہلے گرجانے پرسخت افسردہ ہیں۔

sindh

breakdown

electricy

jamshoro

Khairpur

Storm