فلسطینیوں کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے پر سوشل میڈیا کی تعریف
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عالمی رائے عامہ میں تبدیلی سے مظلوم فلسطینیوں کو یکساں حقوق دینے کے بارے میں اسرائیل پردباؤ بڑھے گا۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رائے عامہ تبدیل کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے اور اب مغربی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ رائے عامہ کی تبدیلی کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ہے کہ مغربی ممالک کو بھی اسرائیلی مظالم کا احساس ہوا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ مغرب کے اخبارات اس پرتنقیدکررہے ہیں، ان کامیڈیااس کے خلاف بول رہاہے اور انکے سیاستدان بھی ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جبکہ میں سمجھتا تھا کہ امریکا اور مغرب میں کبھی ایسا نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.