Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمن میں بوغرہ چوک کے قریب مرغی بازار میں دھماکا ،6افراد جاں بحق

چمن میں بوغرہ چوک کے قریب مرغی بازار میں دھماکا ہوا ہے،جس کے...
شائع 21 مئ 2021 02:53pm

چمن میں بوغرہ چوک کے قریب مرغی بازار میں دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔

چمن میں بوغرہ چوک کےقریب مرغی بازار میں جے یوآئی نظریاتی کے رہنماءکی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں 6افراد جاں بحق اور 12افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں جے یوآئی نظریاتی کے رہنما ءقادرلونی محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا،جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکااسرائیل مخالف احتجاج ختم ہونے کے بعد ہوا۔

Blast

Chaman