Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئےکورونا ویکسی نیشن کا اعلان

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے 30 سال...
اپ ڈیٹ 21 مئ 2021 02:21pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افرادکیلئے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسدعمرنےبتایاکہ کل سے 30 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس :وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کردیں

دوسری جانب کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کردیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 38 لاکھ میں سے صرف 4 ہزار 329 میں منفی اثرات سامنے آئے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد بخار میں مبتلا ہوئے، 33.1 فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں، 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6.7 فیصد کو ڈائریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

Federal Minister

corona vaccination